adakara ko churail kehne par shohar tehash mein agya

اداکارہ کو چڑیل کہنے پر شوہر طیش میں آگیا۔۔

اداکارہ صنم چودھری نے سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لینز لگائے ہوئے ہیں ، مداحوں کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کئے گئے مگر ایک صارف نے انہیں چڑیل قرار دے دیا جس پر صنم چودھری کے شوہر بھی میدان میں آگئے۔فرحان نامی صارف نے صنم کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ چڑیل کی طرح لگ رہی ہو  ، جس پر صنم چودھری کے شوہر سومی چوہان بھی میدان پر اتر آئے اور صارف کو کرارا جواب دیا کہ تو چڑیل ، تونے اپنی شناخت چھپانے کیلئے ماہرہ خان کی تصویر اپنی ڈسپلے پکچر پر لگائی ہے ، فٹے منہ ۔حالات کو دیکھتے ہوئے صنم چودھری نے کہا کہ سومی چوہان کے کمنٹس نے مجھے بہت ہنسایا ، میں اپنے شوہر سے بہت پیار کرتی ہوں ۔سلیبرٹیز خود کو سوشل میڈیا پر ان رکھتی ہیں جن میں اداکاری کے شعبے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبے سے وابستہ لوگ بھی پیش پیش ہیں ۔ ایسے میں جہاں تعریف کرنے والے موجود ہیں تو بلا وجہ تنقید کرنے والے بھی کمنٹس کرتے ہیں  اور زیادہ تر سلیبرٹیز کو مداحوں کی جانب سے منفی سوچ کے کمنٹس کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے وہ نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں