adakara ko agha case mein police ki tafteesh par izhar e itmenan

اداکارہ کا اغواکیس میں پولیس کی تفتیش پر اظہاراطمینان۔۔

اداکارہ نمرہ خان نے اپنے مبینہ اغوا کے کیس میں اب تک سندھ پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس انہیں لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرے گی۔نمرہ خان اور کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ ویڈیو میں سندھ پولیس کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) منیشا روپیتا اور اداکارہ نے کیس کی اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ڈی ایس پی منیشا نے واضح کیا کہ اب تک کی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ نمرہ خان کو اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی تھی بلکہ انہیں لوٹنے یا ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کو لوٹنے یا انہیں ہراساں کرنے والا شخص ایک ہی ہے اور ان کا کوئی ساتھی نہیں۔ڈی ایس پی منیشا نے بتایا کہ پولیس کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نمرہ خان کو کسی گروہ نے اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ انہیں ایک ہی ملزم کی جانب سے لوٹنے یا ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی اور ملزم کا کوئی دوسرا ساتھی نہیں تھا۔پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس جلد ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی۔اسی ویڈیو میں نمرہ خان نے بھی پولیس کی جانب سے اب تک کی تفتیش پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی یا لوٹنے کی کوشش کی گئی، جو بھی تھا وہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں۔اداکارہ نے ڈی ایس پی منیشا روپیتا سمیت سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پولیس انہیں ہراساں کرنے یا لوٹنے والے شخص کو جلد گرفتار کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں