اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک پریشان کن واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون نے ان کی پانچ منٹ تک کھڑے ہو کر بے عزتی کی اور جاتے ہوئے سیلفی بھی لے لی۔روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ صحیفہ جبار نے نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے مختلف واقعات سے متعلق بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک ہوٹل میں کھانا کھانے گئیں تو اچانک ایک خاتون ان کے پاس آئیں اور پورے 5 منٹ پاس کھڑے ہو کر میری بے عزتی کرتی رہیں۔صحیفہ نے بتایا کہ خاتون کا خیال تھا کہ جو خواتین شوبز میں کام کرتی ہیں ان کی عزت نہیں ہوتی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ خاتون اتنی دیر باتیں سنانے کے بعد جاتے ہوئے میرے ساتھ ایک سیلفی بھی بنائی۔
Facebook Comments