adakara ki producer se shadi

اداکارہ کی پرڈیوسر سے شادی ۔۔

جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’انعام محبت‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اُبھرتی ہوئی اداکارہ بختاور خان اور پروڈیوسر دانش خواجہ نے شادی کرلی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ بختاور خان نے پروڈیوسر دانش خواجہ سے شادی کا اعلان کر دیا۔ ان کی شادی کی تقریب کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو روایتی سرخ عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دانش خواجہ نے ہلکے سفید رنگ کے شلوار قمیص کے ساتھ سُنہری واس کوٹ زیب تن کیا۔ واضح رہے کہ بختاور نے جیو کے ڈرامے انعام محبت میں سویرا کا کردار ادا کیا تھا، انہوں نے اس کےعلاوہ تم کہاں جاؤ گے ، گستاخ اور یوٹیوب شارٹ فلم 2 سے 5 میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں