adakara ki parking mein khari car se bag chori

اداکارہ کی پارکنگ میں کھڑی کار سے بیگ چوری۔۔

معروف ماڈل و اداکارہ فائزہ خان کی پارکنگ میں کھڑی کار سے بیگ چوری کرلیا گیا۔فائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کی جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔ماڈل نے بتایا کہ ’کراچی کے ساحل پر اُن کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، کسی نے پارکنگ میں موجود اُن کی گاڑی کا شیشہ توڑا اور گاڑی کے اندر سے اُن کا بیگ چوری کرلیا۔اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہزاروں کی تعداد میں لوگ عید کی چھٹیاں منانے کے لیے ساحل پر موجود تھے لیکن وہاں کسی قسم کی کوئی سیکیورٹی نہیں۔فائزہ خان نے کہا کہ ’میں نے شکایت درج کروا دی ہے لیکن میں اپیل کرنا چاہوں گی کہ اپنا قیمتی سامان اپنی گاڑیوں میں نہیں چھوڑیں۔ماڈل نے مزید کہا کہ ’عوامی مقامات پر اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔‘

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں