adakara ki gaari par firing

اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ ، بھائی جاں بحق۔۔

فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب اداکارہ مالا اپنے بھائی کے ساتھ سمندری روڈ سے گزر رہی تھیں کہ ایک کار میں سوار نامعلوم ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے اداکارہ مالا تو محفوظ رہیں لیکن ان کا بھائی اور میک آپ آرٹسٹ زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران اداکارہ کا بھائی دم توڑگیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں