adakara ki chaar mah baad hi shohar ki alehdgi

اداکارہ کی چار ماہ بعد ہی شوہرسے علیحدگی؟؟

اداکارہ بینش راجا نے طلاق کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اگست 2021 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کی طلاق ہوگئی ہے۔بینش راجا نے ’طلاق‘ کے عنوان سے ایک تصویر شیئر کی جس میں تفصیلی کیپشن لکھا۔انہوں نے لکھا کہ بیشک عورت کو خمیدہ پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا راز اور اس کی طرف کشش کا راز ہے۔ اور اس بات میں کوئی عیب نہیں ہے،  لہٰذا اگر وہ غلطی کرے تو اسے اس انداز میں نہ جھڑکیں جس میں نرمی نہ ہو، اسے سیدھا کرنے کی کوشش کریں۔اداکارہ نے یہ بھی لکھاکہ دوسری صورت میں آپ اسے توڑ دیں گے اور اس کا ٹوٹنا، اس کی طلاق کا سبب بنے گا۔اس پوسٹ سے اداکارہ کے چاہنے والے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ بینش راجا نے شوہر سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔دوسری جانب اداکارہ نے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئیں تمام تر سیلفیز کو بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیاہے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں