adakara ke saabiq shohar ne hatak izzat ka case kardia

اداکارہ کے شوہرکو بیرن ملک جانے سے روک دیاگیا۔۔

سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا ہے۔۔  جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ ہائی کورٹ عبوری ریلیف کے طور پر ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم نہیں دے سکتی۔ عدالت نے ہائیکورٹ کو صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس جلد نمٹانے کی ہدایت بھی ۔دوران سماعت اداکارہ صوفیہ مرزا نے موقف اپنایا کہ 2009 میں سابق شوہر عمر فاروق نے ان کی بچیاں اغوا کیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق شوہر ملاقات کے بہانے ان کی دونوں بچیوں کو اغوا کر کے دبئی لے گیا تھا اور عدالتی احکامات کے باجود انہیں تاحال واپس نہیں لایا جاسکا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں