adakara ke saabiq shohar ne hatak izzat ka case kardia

اداکارہ کے سابق شوہر نے ہتک عزت کا کیس کردیا۔۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا گیا جس پر عدالت نے اداکارہ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت صوفیہ مرزا کے خلاف 50کروڑ روپے کی ہتک عزت کی ڈگری جاری کرے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو درخواست گزار عمر فاروق ظہور کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صوفیہ مرزا درخواست گزار عمر فاروق ظہور کی سابق اہلیہ ہیں، دونوں کے مابین کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور اس دوران صوفیہ مرزا مسلسل عمر فاروق ظہور کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کررہی ہیں جس سے ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔سیشن عدالت نے صوفیہ مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7ستمبر تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں