اداکارہ سائرہ یوسف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے ملزم میاں نعیم کو گرفتار کر لیا جس نے جعلی اکاؤنٹ بنانے کا اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم نے 2019 سے اداکارہ سائرہ یوسف کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، ملزم میاں نعیم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالا سے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جعلی نام سے اکاؤنٹ کچھ عرصےسے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری ویڈیو میں ملزم نے دعویٰ کیا کہ اُس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور اُس نے یہ اکاؤنٹ پارٹی میٹنگ میں دی جانے والی ہدایت پر بنایا تھا۔ اہل خانہ نے ملزم نعیم کے عمل پر ندامت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی ہوگی جس کے تحت اُسے کم از کم 7 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔
![adakara ke naam se jaali account banane wala giraftar](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/10/Arrest.jpg)
اداکارہ کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والاگرفتار۔۔
Facebook Comments