maroof model ke sabiq shohar ke khilaaf muqadmaat darj

اداکارہ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج۔۔

سکھر کے مقامی رہائشی ثنا اللہ مہیسر نے صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور ان کی منیجر مائرہ خرم پر فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شادی پر ایک رات رقص کے 15 لاکھ طلب کئے گئے تھے، 10 لاکھ ایڈوانس لئے گئے۔صوفیہ مرزا اور ان کی ٹینس پلئیر بہن مریم مرزا نے سکھر میں شادی پر بالی ووڈ ڈانس نمبرز پر رقص کرنے کی حامی بھری تھی۔ ثنااللہ مہیسر نے کہا کہ بالی ووڈ نمبرز پر صوفیہ اور مریم مرزا کی پرفارمنس دیکھ کر انھیں بُک کیا تھا، ایڈوانس رقم کی ادائیگی کے گواہ بھی موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی والے دن گروپ نہیں پہنچا اور نہ فون کرنے پر کالز کا جواب دیا، مائرہ خرم سے بات ہوئی اور رقم کا مطالبہ کیا تو اس نے کہا کہ رقم مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  گزشتہ برس 27 نومبر کو نامعلوم خاتون اور پانچ افراد آئے اسلحہ تان کر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں آئندہ رقم کا مطالبہ نہ کرنے کو کہا۔اس حوالے سے مائرہ خان نے کہا کہ فنکار طبعیت خراب ہونے کے سبب شادی پر نہ پہنچ سکے تھے، شادی کے منتظمین کو آگاہ کردیا تھا، صوفیہ مرزا نے کسی کو دھمکیاں دینے کیلئے نہیں بھیجا۔۔ڈی آئی جی سکھر رینج پولیس نے مقامی رہائشی کی درخواست پر صوفیہ مرزا کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ سے اجازت طلب کرلی۔آئی جی سے اجازت ملنے پر سکھر پولیس کی اے ایس آئی کی قیادت میں ٹیم پنجاب روانہ ہوگی، دو لیڈی کانسٹیبلز بھی ٹیم کا حصہ ہونگی ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں