فلمساز شیخ اکرم نے اداکارہ مہک نور کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایک شکایت درج کروادی ہے اور درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ مہک نور نے 2 لاکھ 25 ہزار روپے میں ان کی فلم کا کام مکمل کروانے کا معاہدہ کیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق اداکارہ پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ انہوں نے 1لاکھ 25 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد فلم کو ادھورا چھوڑ دیا، اب مہک کے منیجر اُنہیں فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔شیخ اکرم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے فلم کی بقیہ شوٹنگ میں حصّہ نہ لینے کی وجہ سے انہیں 6 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ مہک سے کہا جائے کہ وہ ان کی فلم کا کام مکمل کروائیں اور اُنہیں ہونے والےنقصان کی تلافی کریں۔
Facebook Comments