adakara ko agha case mein police ki tafteesh par izhar e itmenan

اداکارہ کا پولیس سے رابطہ، وزیرداخلہ نے رپورٹ طلب کرلی۔۔

کراچی میں اغوا ہونے سے بال بال بچنے والی اداکارہ نمرہ خان کا پولیس سے رابطہ ہوگیا۔ ایس ڈی پی او درخشاں منیشا روپیتا کا کہنا ہے کہ اداکارہ نمرہ خان کا پولیس سے رابطہ ہوچکا ہے۔ متاثرہ اداکارہ سے ملاقات اور ان سے بیان لینے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ اداکارہ سے ملاقات، جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی ویڈیو اور دیگر شواہد حاصل کرلیے۔دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔شہرکے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نمرا خان کومبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔اداکارہ کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مبینہ طور پروقوع تھانہ ساحل کی حدود میں پیش آیا ہے ۔ متعلقہ تھانہ واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔انھوں نے بتایاکہ اداکارہ کے رابطہ کرنے پر ان کی شکایت درج کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ واقعاتی شہادتوں کو موثر بتاتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ انصاف کی فوری فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں موجود شواہد اور متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق واقعہ 11 اگست کی شام رمادہ ہوٹل کے مخالف پارکنگ کی طرف پیش آیاموقع سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ مذکورہ مقام پر متاثرہ خاتون سے موٹر سائیکل پر انے والے ایک شخص نے بظاہر بدتمیزی کی ۔متاثرہ خاتون کی ایس ڈی پی او درخشاں سے ملاقات ہوئی جس میں خاتون نے اس بات کی تصدیق کی کہ واقعہ میں صرف ایک شخص ملوث تھااب تک ملنے والے شواہدوں سے مذکورہ واقعہ میں متاثرہ خاتون سے موبائل فون چھیننے یا خاتون کی اغوا کاری کی کوشش سامنے نہیں آئی،تاہم پولیس واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے اور موقع سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقع میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل خبر پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے معاملے پر ابتک کی پولیس پروگریس رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ وقوعہ کے انکوائری آفیسر ایس ایس پی جنوبی معاملےکی مجموعی تفتیش و تحقیق پر مشتمل تفصیلات دفتر ہذا کو ارسال کریں۔ضیاء الحسن لنجار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ واقعہ سے متاثرہ اداکارہ کے بیان کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھا جائے جبکہ جملہ تفتیش کی تفصیلات کا باریک بینی سے جائزہ لیکر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اداکارہ نمرا خان کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پروائرل ہو گیا،اداکارہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ پیرکوڈیفنس فیز8 میں مقامی ہوٹل کے باہر گاڑی کا انتظار کررہی تھی، ہاتھ میں موبائل فون اورکندھے پر بیگ موجود تھا، رش کی وجہ سے گاڑی میں فیملی پھنسے ہوئی تھی بارش ہو رہی تھی اس لیے آگے آکرکھڑی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اسی دوران تین افراد میرے پاس آکر رکھے اورمجھے اغوا کرنے کی کوشش کی انہوں نے مجھے پکڑا اور پیٹ پر اسلحہ رکھ دیا میں نے شورشرابا کیا ۔ میرے سامنے چار گارڈز بیٹھے ہوئے تھے مگر کسی نے نہیں سنا، میں نے اپنا تحفظ خود کیا اور موٹر سائیکل کو دھکا دیا ،میں بھاگی، وہ مجھے پیچھے سے گولی مارسکتے تھے میں چلتی گاڑی کے سامنے آگئی،گاڑی میں سوار فیملی نے مجھے بچالیا اس دوران مقامی ہوٹل کی پوری ٹیم باہرآئی اورمجھے ریسکیوکرلیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں