معروف سماجی رہنما اور اداکار ہ منشا پاشا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور جبران ناصر ساتھ کھڑے ہیں ۔اس کے ساتھ منشا پاشا نے بتا یا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے ۔اس موقع پر دولہے نے آف وائٹ رنگ کا کرتا شلوار اور واسکٹ پہن رکھی تھی جبکہ منشا پاشا نے سلور رنگ کا عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ جیو نیوز کے مطابق جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کا نکاح مذہبی اسکالر جاوید غامدی نے ویڈیو کال کے ذریعے پڑھایا۔دونوں کے نکاح کی سادہ سی تقریب میں انتہائی قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

Facebook Comments