mere punjabi lehjay par log mazaq urate the

اداکارہ کا خلیل قمر کی فلم سے لاتعلقی کا اعلان۔۔

اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد تنازع کے بعد فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔خلیل الرحمان قمراورسماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان نجی ٹی وی چینل کے شو میں ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ جیسے نعرے پر شروع ہونے والی بحث سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر خلیل الرحمان قمر کی مکمل حمایت کرتے نظرآرہے ہیں وہیں شوبزسے وابستہ شخصیات نے خلیل الرحمان کی شو میں استعمال کی گئی زبان اور نازیبا گفتگو کے لیے ان کی شدید مذمت کی۔خلیل الرحمان قمرپرتنقید کرنے والوں میں اداکارہ عفت عمر بھی شامل ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے گزشتہ روز خلیل الرحمان قمر کی لکھی گئی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔عفت عمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اس فلم کے ساتھ منسلک ہونے پر انہیں زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہورہا ہے۔ میں اس فلم سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں اورمیں اسے دیکھنے بھی نہیں جاؤں گی۔ میں خود سے معافی مانگتی ہوں اورسخت شرمندہ ہوں کہ یہ فیصلہ میں نے پہلے کیوں نہیں لیا۔ لیکن آج سے میں اس شخص کا اور ان تمام لوگوں کا جو اس کے ساتھ کام کرتے ہیں بائیکاٹ کرتی ہوں۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں