adakara ka harassment ka shikaar hone ka inkeshaf

اداکارہ کا ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف۔۔

خوبرو اداکارہ مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جب وہ ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں تو اُنہیں معروف اداکارہ و سپر ماڈل صباقمر نے بچایا تھا اور اُن کی مدد کی تھی۔حال ہی میں ’چڑیلز‘ سیریز کی اداکارہ مہر بانو نے ایک انٹرویو میں سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا شکار ہونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔مہر بانو کا کہنا تھا کہ ’وہ شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر موجود تھیں، اُنہیں ایک کریو میمبر کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا، وہ یہ سب دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں اور اُنہیں کچھ سمجھ بھی نہیں آ رہا تھا کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔مہر بانو نے مزید بتایا کہ ’اُنہوں نے یہ بات سیٹ پر موجود صبا قمر کے ساتھ شیئر کی، صبا قمر نے اُن کا ساتھ دیا اور اُن کے لیے ایک مضبوط آواز اٹھائی، صبا قمر نے ہراساں کرنے والے میمبر کو شوٹنگ سے ہی نکلوا دیا تھا۔۔مہر بانو کا بتانا تھا کہ ’اس واقعے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ آپ کسی بھی وقت کسی کے بھی ہاتھوں ہراسانی کا شکار بن سکتے ہیں، اسی لیے خود کو مضبوط بنانا چاہیے اور اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں