adakara ka fasion designer par ghinaona ilzaam

اداکارہ کا فیشن ڈیزائنر پر گھناؤنا الزام۔۔۔

اداکارہ نوشین شاہ نے پاکستان کو گالی دینے کے بعد معروف فیشن ڈیزائنر عمر سعید پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کردیا۔انسٹاگرام پر اپنی ایک سٹوری میں نوشین شاہ نے کہا کہ یہ صرف اسی ملک میں ہوتا ہے کہ  اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو آپ کی ماں آپ کو روز یاد دلاتی رہے گی کہ شادی کرلو ، شادی کرلو۔نوشین شاہ نے شادی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” نہیں کرنی شادی بھائی معاف کردو، جان چھوڑو۔نوشین شاہ کی اس بات پر فیشن ڈیزائنر عمر سعید نے کہا کہ ” ہاں، جب شادی نہیں ہوپاتی کوشش کرکرکے تو پھر یہی کہنا پڑتا ہے عزت بچانے کیلئے۔عمر سعید کی بات کا جواب دیتے ہوئے نوشین شاہ نے لکھا کہ ” اب تم مجھے بتاؤ گے کہ مجھے کیا بولنا اور کب چپ ہونا ہے، تم مردوں کے ساتھ سوتے ہو، اللہ معاف کرے تم ایک ہم جنس پرست شخص ہو، آپ تو شادی کرنے کے قابل ہی نہیں ہو۔ برائے مہربانی اگلی بار بولنے سے پہلے سوچ لینا، اور یہ بات اچھی طرح سمجھ لو۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں