اداکارہ حنا الطاف نے کہا ہے کہ ان کی شوٹ سے جلدی واپس گھر آنے کی وجہ شوہر کے لیے کھانا بنانا ہے۔حنا الطاف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کچن میں کھانا بناتے نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شوٹ سے جلدی واپس آنے کا مطلب ہے شوہر کےلیے کچھ پکا لیا جائے۔انہوں نے اپنے شوہر اداکار آغا علی کیلئے کھانا بناتے ہوئے تصویر لینے پر شکریہ ادا کیا ۔۔دوسری جانب حنا الطاف کی اس پوسٹ پر آغا علی نے بھی کھانا بنانے پر حنا کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔۔
Facebook Comments