اداکارہ اشنا شاہ نے بتایا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے آزاد ہوگئیں، ان کا کوویڈ-19 ٹیسٹ منفی آگیا۔خیال رہے کہ 2 اگست کو اشنا شاہ نے بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی شکار ہوگئی ہیں اور خود کو آئسولیٹ بھی کرلیا تھا۔انھوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں مداحوں سے صحتیابی کی اپیل بھی کی تھی۔تاہم آج اشنا نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ وہ اب کورونا وائرس سے آزاد ہوگئی ہیں۔انھوں نے لکھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں وائرل ہوگئی، بہرحال، اس کے بعد سے میرے پاس میری صحت پوچھنے کے لیے چاہنے والوں کے پیغامات آتے رہے ہیں، لہٰذا میں یہ پوسٹ کروں گی کہ “میں اب کوویڈ فری ہوں۔اشنا نے ان کی صحت کے لیے دعائیں کرنے اور پیار بھرے پیغامات دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Facebook Comments