adakara ashna shah ki behen rishta azdawaj se munsaliq hogyin

اداکارہ اشنا شاہ کی بہن رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔۔

ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسا غزل معروف اداکار ساجد شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ارسا غزل ٹی وی کی ناصرف ایک معروف اداکارہ ہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر ساجد شاہ اور سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی۔اداکارہ نے لکھا کہ ’میں میرے شوہر ساجد شاہ اور خوبرو سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ۔۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کو بھی ٹیگ کیا۔یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ارسا غزل نے اپنی شادی یا نجی زندگی کے حوالے سے کوئی بات انسٹاگرام کی زینت بنائی ہے۔ارسا نے اپنے سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ڈرامہ سیریل ’باغی‘ میں کام کیا تھا، علاوہ ازیں اداکارہ کے کریڈٹ میں پاکستان کے نامور ڈرامے آتے ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل رسوائی، مراۃ العروس، او رنگریزہ اور دیگر مشہور و معروف ڈراموں میں کام کیا۔دوسری جانب ساجد شاہ بھی انڈسٹری کا جانا پہنچانا نام ہیں وہ آج کل ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل اور پہلی سی محبت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں