اداکارہ ماورہ حسین کو آسٹریلیا میں پھنسی والدہ کی یاد ستانے لگی۔ماورہ حسین کی والدہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگی سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں۔ماورہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بہن بھائیوں کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ اپنی والدہ سے گزشتہ 2 برس سے ملاقات نہیں کرسکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک چھت کے نیچے ایک دوسرے کو دیکھنے کیلئے ہمیں اتنا انتظار کرنا پڑے گا۔اداکارہ نے لکھا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کیا بدلا ہے، تو میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے ایک طویل عرصے سے اپنی والدہ اور بھائی کو نہیں دیکھا۔ماورہ نے لکھا کہ ’عالمی وبا کے باعث میرا سب سے بڑا سکون مجھ سے دور ہے، دو سال سے والدہ اور بھائی سے نہیں ملی۔انہوں نے ویڈیو کالز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی نہیں جانتیں کہ وہ ان دونوں سے کب ملیں گی۔
