adakara angeline malik ki 3 chemotherapy mukammal

اداکارہ انجلین ملک کی 3 کیموتھراپی مکمل۔۔۔

اداکارہ، ماڈل، پروڈیوسر و ہدایت کارہ انجلین ملک نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق تازہ اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی 3 کیموتھراپیز مکمل ہوگئیں۔انجلین ملک نے فروری میں اپنی جیولری کلیکشن متعارف کراتے ہوئے سر کے بالوں کے بغیر اپنی تصاویر شیئر کیں اور بتایا تھا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔بعد ازاں اداکارہ کو سر کے بالوں کے بغیر ہی فیشن شو میں کیٹ واک کرتے بھی دیکھا گیا، اب اداکارہ نے کیموتھراپی سیشن کے دوران کھنچوائی گئیں تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیماری سے متعلق اپڈیٹ دی۔اداکارہ نے بتایا کہ 6 مارچ تک ان کے کیموتھراپی کے 3 سیشن مکمل ہوچکے تھے اور ان کے مزید سیشن ہونے ہیں۔انجلین ملک نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں مزید لکھا کہ ہر لڑائی انسان کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں