معروف اداکارفیروز خان اور علیزے فاطمہ کے درمیان علیٰحدگی کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ فیملی جج شرقی کی عدالت میں اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے ، عدالتی حکم پر فیروز خان سے ان کے بچوں کی ملاقات کرائی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی فیملی کورٹ میں عدالتی حکم پر اداکار فیروز خان خان کی بچوں سے ملاقات کرادی گئی ہے، درخواست گزار فیروز خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اور ایس ایچ او گلستان جوہر اور علیزے فاطمہ اپنے بچوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، دوران سماعت فیروز خان کی سابقہ اہلیہ نے فیروز خان پر تشدد کا الزام عائدکیا، ان کا کہنا تھا فیروز خان ان پر تشدد کرتا تھا،آئے روز چیخنے چلانے کی آوازیں سن کر محلے والے جمع ہوجاتے تھے۔ اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے تمام الزامات کو مسترد کردیا،ان کا کہنا تھا وہ بچوں کا خرچ ادا کر رہے ہیں، بچے کو سکول میں داخلہ دلوایا مگر علیزےسکول نہیں بھیج رہی ہیں، بچوں سے ملنا ان کاحق ہے اور کوئی یہ حق چھین نہیں سکتا، جس پر علیزے فاطمہ نے کہا کہ ایک ماہ قبل زور دینے پربیٹےسلطان کوڈیفنس کے سکول میں داخلہ دلوایا تھا،میں اب گلستاں جوہر میں رہتی ہوں کیسے بچے کو روز سکول لے جاؤں۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ علیزے فاطمہ کے وکیل کو درخواست کی نقول اور دیگر دستاویزات فراہم کردی گئیں ہیں ایس ایچ او کے ذریعے بچوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے اور عدالت میں بچوں کی باپ سے ملاقات بھی ہو گئی ہے لہٰذا درخواست گزار کی جانب سے ایس ایچ او کے ذریعے بچے پیش کرنے کی درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔عدالت نے ایس ایچ او کے ذریعے بچوں کو پیش کرنے کی درخواست نمٹادی اور کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر علیزے فاطمہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی، دوران سماعت فیروز خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بچوں سے ملاقات کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے علیزے فاطمہ کا جواب آنے دیں پھر اس کا فیصلہ کیا جائےگا ۔دوسری جانب اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔کراچی میں فیملی جج شرقی کی عدالت میں اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار فیروز خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ علیزا سلطان اپنے بچوں اور ایس ایچ او گلستان جوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت علیزا نے فیروز پر تشدد کا الزام عائدکیا جبکہ اداکار نے سابقہ اہلیہ کے تمام الزامات مسترد کر دیے۔ تاہم اب فیروز خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی اور اب انہوں نے بچوں سلطان اور فاطمہ کی کسٹڈی کے لیے عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں گزشتہ روز عدالت کا احوال بتایا اور لکھا کہ ”مجھے اپنے ملک کی عدالت کے انصاف پر پورا بھروسہ ہے، میرے دل میں سابقہ اہلیہ کے لیے احترام ہے کیونکہ وہ میرے بچوں کی والدہ ہیں“۔فیروز خان نے مزید لکھا ”میں خوفزدہ ہوں اور مزید اس معاملے پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں کیونکہ کیس عدالت میں چل رہا ہے“۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے میں علیٰحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں، فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں۔یاد رہے کہ فیروز اور علیزہ نے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کے 2 بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہیں ، تاہم اب فیروز خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی۔
![adakar par saabiq ehlia ka tashaddud ka ilzam](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/09/alizey-and-feroze-800x320.jpg)
اداکار پر سابق اہلیہ کا تشدد کا الزام۔۔
Facebook Comments