اداکارہ اشنا شاہ نے منگنی کرلی۔ ان کی منگنی پاکستانی گولفر حمزہ امین سے ہوئی ہے۔ دونوں کے رشتے کے بارے میں کچھ عرصے سے خبریں سامنے آرہی تھیں جب کہ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مسنگ پزل ہیں۔ انہوں نے پنجابی میں لکھا “منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی، بسم اللہ کریے۔” (لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی ، بسم اللہ کیجیے)۔۔خیال رہے کہ حمزہ امین گولف کے کھیل کا ایک بڑا نام ہے۔ حمزہ امین پاکستان کے پہلے گولفر ہیں جنہوں نے عالمی ٹورنامنٹ ون ایشیا گولف ٹور کے لیے 2015 میں کوالیفائی کیا تھا۔
Facebook Comments