feroze khan ki saabiq ehlia se sulah hogy

اداکار کو جہیز کا سامان واپس کرنے کا حکم۔۔

کراچی کی فیملی عدالت نے اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست پر دونوں فریقین کو مل بیٹھ کر صلح کرنے کی ہدایت کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطاق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ کے روبرو اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ علیزے بچوں کیلئے کتنا اخراجات مانگ رہی ہے وہ بھی لکھ کر لے آئیں اور فیروز خان کتنا اخراجات برداشت کر سکتے ہیں وہ بھی لکھ کر آئیں، ہم چاہتے ہیں کہ معاملے کا حل نکلے اور صلح ہو۔عدالت نے دونوں فریقین کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے فیروز خان کو جہیز کا سامان بھی واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں