معروف اداکار فیروز خان کو اہلیہ علیزے سے طلاق کے بعد عدالت کی جانب سے سخت شرائط پر اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت مل گئی۔فیملی کورٹ نے علیزے سلطان کو بچے اپنے پاس رکھنے کی اور فیروز خان کو ایک ماہ میں دو بار اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔عدالت نے اداکار کے سامنے یہ شرط رکھی ہے کہ جب بھی وہ بچوں سے ملنے جائیں گے تو پہلے اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے۔اداکار فیروز خان نے فیملی کورٹ میں بچوں سے ملاقات اور حوالگی کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر طویل عرصے سے طلاق سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اس کی تصدیق کی تھی۔علیزے سلطان کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہماری 4 سالہ شادی الجھنوں کا شکار رہی، اس عرصے کے دوران میں نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی و نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا ہے۔
اداکار کو بچوں سے ملنے کی اجازت مل گئی۔۔
Facebook Comments