adakar ki sabiqa ehlia ne tashaddud ke shawahid pesh kardiye

اداکار کی سابق اہلیہ نے تشدد کے شواہد پیش کردیئے۔۔

اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے سابق شوہر کی جانب سے کیے گئے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کر دیے۔ کراچی کی فیملی عدالت میں اداکار فیروز خان  کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں علیزے سلطان نے فیروز خان کی جانب سے کیے گئے تشدد کی تصاویر، ایم ایل او اور پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔علیزے کے وکیل بیرسٹر قائم شاہ نے کہا کہ میری کلائنٹ پر سنگین الزام لگائے گئے نومبر 2020 کو فیروز نے علیزے کو تشدد کا نشانہ بنایا، 16 نومبر 2020 کو پولیس کو فیروز خان کے خلاف تشدد کی رپورٹ جمع کرائی۔بیرسٹر قائم شاہ نے مزید کہا کہ علیزے تھانے گئی تو فیروز اور اس کے خاندان نے فون کر کے دھمکیاں دیں، فیروز آئے دن تشدد کرتے تھے لیکن بچوں کی وجہ سے علیزے چپ رہی۔ دوسری جانب علیزے سلطان کا کمرہ عدالت میں کہنا تھا کہ’3 سے 4 سال میں فیروز خان نے میرے ساتھ جو کیا بتانا نہیں چاہتی تھی، فیروز خان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا سلطان بھی اس دوران زخمی ہوا تھا‘۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں