adakar ko semitic surgery mehengi pargyi

اداکارکی سابق اہلیہ پر تشدد،اسپتال حکام سے رپورٹ طلب۔۔

فیملی کورٹ نے اداکارہ علیزے سلطان کی جانب سے اپنے سابقہ شوہر فیروز خان کے مبینہ جسمانی تشدد کے ثبوتوں کی تصدیق کیلئے پولیس اور ہسپتال حکام کو ہدایات جاری کردیں۔جیوڈیشل مجسٹریٹ ساجد علی عباسی نے ایس ایچ او درخشاں پولیس اسٹیشن اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے میڈیکو لیگل آفیسر کو اپنی رپورٹیں 11 جنوری تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔علیزے سلطان کے وکیل سید قاسم شاہ نے کورٹ کو ایک درخواست دی تھی وہ ایس ایچ او اور ایم ایل او کو سمن جاری کرکے کورٹ میں جمع کرائے گئے ثبوتوں کی تصدیق کروائیں۔رواں برس اکتوبر میں فیروز خان کی علیزے پر مبینہ تشدد کی مختلف رپورٹیں کورٹ میں جمع کرائی گئی تھیں۔فیملی کورٹ فیروز علیزے تنازع کے حوالے سے دو کیسوں پر سماعت کررہا ہے، ایک فیروز خان کی طرف سے بچوں کی حوالگی کا کیس ہے جبکہ دوسرا علیزے کی طرف سے بچوں کے اخراجات کے متعلق کیس ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں