اداکار فیروز خان کی اپنی اہلیہ علیزے سے علیحدگی ہوگئی ، اداکار نے اپنے بچوں سے ملاقات کاحق حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔پاکستانی شوبز سے متعلق ویب سائٹ گلیکسی لالی ووڈ کے مطابق فیروز خان اور سیدہ علیزے کی راہیں جدا ہوچکی ہیں، میاں بیوی میں علیحدگی کے بعد فیروز خان کو اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی تھی جس کے باعث انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ فیروز خان کراچی کی سٹی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے عدالت میں بچوں سے ملاقات کے حق کی درخواست دائر کی۔ اس حوالے سے اداکار فیروز خان یا سیدہ علیزے کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کی اپنی بیوی سے علیحدگی کی خبریں کچھ عرصہ پہلے اس وقت سامنے آئی تھیں جب سیدہ علیزے نے اپنے انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔
Facebook Comments