اداکار کی سابق اہلیہ سے صلح کی کوششیں ناکام۔۔۔

کراچی کی فیملی کورٹ شرقی نے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔فیروز خان اور علیزے کے درمیان صلح کی کوشش ناکام ہوگئی, دونوں فریقین میں بچوں کے اخراجات سے متعلق  معاملات حل نہ ہوسکے, عدالتی احکامات پر فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کرائی گئی۔ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی عدالت شرقی کے روبرو معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔فیروز خان نے علیزے کو واپسی کئے گئے جہیز کے سامان کی فہرست پیش کردی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں