adakar ko semitic surgery mehengi pargyi

اداکار کے بچوں سے ملاقات کیلئے اوقات کار مقرر۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست  پر ماتحت عدالت کے فیصلے میں جزوی ترمیم کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اداکار کو بیٹے کی پورے پانچ روز  کی بجائے صبح 10 بجے سے شام پانچ بجے تک ملاقات کا وقت مقرر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے خان کی طرف سے موقف اپنایا گیا کہ ان کے بیٹے کی عمر صرف تین برس ہے اور وہ والدہ کے بغیر پورے پانچ روز والد کے پاس نہیں رہ سکتا۔ عدالت نے  ماتحت عدالت کے فیصلے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے مکمل پانچ روز  کی بجائے صبح 10 سے شام پانچ  بجے تک ملاقات کا وقت مقرر کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ اداکار پر نظر رکھے تاکہ وہ بیٹے کو ملک سے باہر نہ لے جاسکیں۔ خیال رہے کہ ماتحت عدالت نے فیروز خان کو بیٹے سلطان کی پانچ دن کی کسٹڈی دی تھی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں