adakar imran ashraf ki apni ehlia se alehdagi

اداکار عمران اشرف کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی۔۔

اداکار عمران اشرف نے اہلیہ کرن سے طلاق کی تصدیق کردی۔۔اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا. اداکار نے کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، ان کیلئے سب سے اہم ان کا بیٹا ہے جس کیلئے وہ بہترین والدین بننے کی کوشش کریں گے۔۔ اداکار نے میڈیا اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں۔خیال رہے کہ عمران اشرف نے جولائی 2018 میں ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق حسین ڈار سے شادی کی تھی. رواں برس 12 اگست کو اس وقت دونوں کی علیحدگی کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی تھیں جب کرن نے انسٹاگرام سے عمران اشرف کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں