اداکار فیروز خان سے صلح کے معاملے پر اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے بھی بیان شیئر کردیا۔فیروز خان کی ایمن ، منال فیملی سے صلح صاحبزادہ سلطان نے کروائی ہے۔فیروز خان نے منیب بٹ اور صاحبزادہ سلطان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “میرے اور منیب بٹ کی فیملی کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے ہم نے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک فیملی کیطرح باہمی احترام و محبت کا تعلق قائم رکھیں گے۔دوسری جانب ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے اپنے اور اہل خانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے فیروز خان کے خلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور تمام لوگوں کو ان کی پرائیویسی کا خیال کرتے ہوئے اس پرتبصرے سے گریز کرنا چاہیے۔منیب بٹ کی جانب سے جاری کیا گیا بیان ہی ایمن خان اور منال خان نے بھی شیئر کرتے ہوئے اس صلح کی تائید کی ہے۔خیال رہے کہ فیروز خان سے طلاق اور بچوں کی حوالگی کے کیس میں ان کی سابق اہلیہ سیدہ علیزے نے سابق شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد متعدد اداکاروں اور اداکاراؤں نے فیروز خان کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس میں منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان بھی شامل ہیں۔ اس معاملے پر فیروز خان نے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اداکاروں کے پرسنل نمبرز بھی شیئر کردیے تھے جس کی وجہ سے انہیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اداکار فیروز خان نے معافی مانگ لی۔۔
Facebook Comments