adakaara sunbul bhi corona positive hogyin

اداکارہ سنبل اقبال بھی کورونا پازیٹیو ہوگئیں۔۔

اداکارہ اور ماڈل سنبل اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔انسٹاگرام پر سنبل نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی۔انھوں نے لکھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جبکہ مداحوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ سنبل نے اپنے مداحوں سے ان کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔ان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے ان کی خیریت دریافت کی تو کوئی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتا دکھائی دیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں