adakaara sarwat gillani ka larkion ko bold hone ka mashwara

اداکارہ ثروت گیلانی کا لڑکیوں کو بولڈ ہونے کا مشورہ۔۔

اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں 30 سال کی عمر کے بعد لڑکیوں کو خواتین سمجھ کر انہیں ہیروئن کے کردار نہیں دئیے جاتے ۔ ثروت گیلانی کیمطابق 30 سال سے زائد عمر کی خواتین کے مسائل کو سامنے نہیں لایا جاتا جب کہ ایسی عمر کی خواتین کے بہت سارے مسائل ہوتے ہیں ۔ثروت گیلانی کے مطابق ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے کہ ہر بار لڑکا ہی لڑکی سے محبت کا اظہار کرے ، انہیں کھانے کی دعوت دے اور وہی تعریف کرے ۔انہوں نے مشورہ دیا کہ لڑکیوں کو بھی یہ سب کام کرنے چاہئیں، ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ شادی کے بعد آج تک ضرور روز ایک ایسا کام کرتی ہیں جن سے ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں