adakaara reema ne corona vaccine lagwali

اداکارہ ریما نے کورونا ویکسین لگوالی۔۔

ریماخان عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں لیکن انہوں نے یہ ویکسین پاکستان میں نہیں بلکہ امریکہ میں لگوائی جس کی انہوں نے ویڈیو بھی جاری کردی۔ویکسین لگوانے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ریما نے لکھا کہ ” بالآخر کورونا کی پہلی ڈوز لے لی ہے “انہوں نے محفوظ رہیں، امریکہ اور 2021 ء کا ٹیگ بھی استعمال کیاجس سے واضح ہوتا ہے کہ ویکسین امریکہ میں ہی لگوائی۔کیمرے کے پیچھے کھڑے ویڈیو بناتے شخص کو سنا جاسکتا ہے کہ آپ کیسا محسوس کررہی ہیں ؟ جس کے جواب میں ریما کاکہناتھاکہ میں ٹھیک ہوں۔ریما خان کے ویکسین لگوانے پر بعض صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک خاتون صارف نے سوال پوچھا کہ ریما خان فرنٹ لائن ورکر نہیں ہیں تو انہیں ویکسین کیسے مل گئی حالانکہ امریکہ میں تو صرف فرنٹ لائن ورکرز اور ان شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جن کی عمر 65 برس سے زائد ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں