adakaar or producer ke ghar bete ki pedaish

اداکارہ اور پرڈیوسر کے گھر بیٹے کی پیدائش۔۔

اداکارہ یاسرہ رضوی اور پروڈیوسر عبدالہادی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ یاسرہ رضوی نے نومولود کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ماں بننے کی اطلاع دی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انسان ہونا آپ کا واحد تعارف ہے اور اپنے ساتھیوں کی خدمت آپ کا مقصد ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان کے بیٹے نے گزشتہ روز صبح 9 بجکر 50 منٹ پر اس دنیا میں آنکھیں کھولیں۔کچھ روز قبل اداکارہ کی جانب سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس ڈرامہ پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی، عبدالہادی عمر میں یاسرہ سے 10 برس چھوٹے ہیں، شادی کے وقت یاسرہ کی عمر 34 برس جب کہ عبدالہادی کی عمر 24 برس تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں