shahrukh ke sath film ki offer ayi thi

اداکارہ میرا نے شادی کی تاریخ کااعلان کردیا۔۔

فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ایک ویب شو کے دوران میزبان نے اداکارہ میرا سے اُن کی شادی سے تعلق سوال کیا تو میرا نےموقف اپنایا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کریں گی تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔اداکارہ میرا نےیہ بھی دعویٰ کیا کہ اُنہیں بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن دونوں ممالک کے خراب تعلقات کی وجہ سے وہ پیشکش قبول نہ کرسکیں۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں