shahrukh ke sath film ki offer ayi thi

اداکارہ میرا نے مخالفین کو وارننگ دے دی۔۔

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ 2021بھی میری کامیابیوں کا سال ہوگا ، نئے سال میں پاکستانی فلم انڈسڑی کی ترقی کیلئے نئے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسڑی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے وقتی طور پر تعطل آیا ہے ۔ اگر نئے سال میں نئے جذبہ سے کام کیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو دوبارہ نہ صرف فعال بلکہ کامیاب بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ میرا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور کردار ادا کروں گی،مخالفین سازشیں نہ کر یں تو بہتر ہوگا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں