adakar ko zaati haisiat mei adalat paish hone ka hukum

اداکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ایف آئی اے کو نوٹس۔۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق ایڈووکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف ایڈوکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہیں کیا گیا، نہ ہی عدالت کو اس متعلق آگاہ کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ یکم مارچ تک درخواست سے متعلق جواب جمع کرایا جائے۔ درخواست گزار فائق علی جاگیرانی نے موقف اپنایا تھا کہ اداکار منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور منیب بٹ نے میرے پیشے وکالت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے میں منیب بٹ کیخلاف درخواست جمع کرائی ہے اور ایف آئی اے منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں