ایڈ ایشیا کانفرنس آج سے لاہور میں۔۔

تین روزہ ایڈایشیا کانفرنس  آج سے  الحمرا ء آرٹس کونسل  لاہورمیں شروع ہوگی جس کے افتتاحی سیشن سے وزیر اعظم عمران خان جبکہ اختتامی سیشن سے صدر مملکت عارف علوی خطاب کریں گے۔تین روزہ کانفرنس میں 20سے زائد موضوعات پر ملکی و غیر ملکی شخصیات اپنے تجربات، کامیابیوں اور ناکامیوں پر اظہار خیال کرے گی، اہم موضوعات میں سرمایہ کاری،سوشل میڈیا، سماجی ترقی بذریعہ اشتہارات،معاشرے میں تبدیلی، کاروبار کرنے کی بھوک، کاروبار کرنے کے خدشات،نسل در نسل برقرار رہنے والے برینڈ کی تخلیق، ترقی کی جانب سفر، مشکلیں آسان اور ناممکن نہیں ہوتیں۔ لیڈرشپ کیسے اور کیوں ؟میڈیا اور انسانیت کو درپیش چیلنج، پائیدار معاشرتی ترقی، روزگار کے مواقعوں کی پیدا ئش اور جدید غلامی کا خاتمہ،بین الاقوامی ایڈورٹائزنگ کا مرکز پاکستان کیوں؟ ڈیجیٹل دور اورکاروبارکے نئے قوانین، سوشل میڈیا سے میں نے کیا سیکھا، پاکستانی آرٹ اور مستقبل کا پیار، ایشیامیں برینڈ کی کامیابی کیسے؟پاکستان میں ایڈورٹائزنگ کا مستقبل، ایشیا ء میں موثر مارکیٹنگ کیسے؟ شامل ہیں۔حرف آغاز جاوید جبار جبکہ چیئرمین ایڈ ایشیالاہور 2019سرمد علی اورریمنڈ سو چئیرمین ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن خوش آمدید اور سابق چئیرمین پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن علی مانڈوی والا حرف تشکر ادا کریں گے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں