Action committee urged media owners to work together

ایکشن کمیٹی کی میڈیا مالکان کو ساتھ چلنے کی دعوت۔۔

کراچی کی تمام صحافی، اخباری کارکنوں اور مزدوروں کی جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کو دعوت دی ہے کہ وہ میڈیا انڈسٹری کے بحران کے حل کے لیے مل کر ساتھ چلیں تاہم پی بی اے کے چیئرمین شکیل مسعود سے ملاقات میں ایکشن کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ حکومتی واجبات کی ادائیگی پر ایکشن کمیٹی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور واجبات کی مد میں ملنے والی رقم الگ سیلری اکاونٹ میں منتقل کی جائے گی اور صرف تنخواہوں کی ادائیگی اور برطرف ملازمین کی بحال پر خرچ ہوگی، پی بی اے کے چیئرمین سے ملاقات ڈان نیوز کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے موقع پر ان کی درخواست پر کی گئی میڈیا ہاوسز سے جبری برطرفیوں، نتخواہوں کی عدم ادائیگی اور کٹوتی کیخلاف جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی کیمپ اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے تحریک کے اکیسویں دن ویسٹ وہارف میں واقع ڈان نیوز کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں صحافیوں، اخباری کارکنوں اور مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکا اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے رہے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا انڈسٹری کے بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کرے فوری طور پر سرکاری اشتہارات کے واجبات ادا کیے جائیں اور میڈیا مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ تمام رقم صرف تنخواہوں کی ادائیگی اور برطرف ملازمین کی بحالی پر خرچ کریں گے مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں صحافی اور اخباری کارکن سراپا احتجاج ہیں لیکن اس پر وفاقی حکومت کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے جو اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ حکومت اور میڈیا مالکان آپس میں ملے ہوئے ہیں اور میڈیا مالکان کو حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے مقررین کا کہنا تھا کہ کراچی کی صحافی برادری، اخباری کارکن اور مزدور تنظیمیں جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی تحریک جاری رکھیں گی جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے وفد نے پی بی اے کے چیئرمین شکیل مسعود سے بھی ملاقات کی اور انہیں میڈیا انڈسٹری کے بحران کے حل کے لیے مل کر چلنے کی دعوت دی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے پی بی اے کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ پی بی اے اپنے تمام ممبرز کو پابند کرے کہ وہ فوری طور پر اپنے اداروں میں جبری برطرفیاں بند کریں اور اور تنخواہوں کی ادائیگی کے مسئلے کو حل کریں وفد نے پی بی اے کے چیئرمین پر واضح کیا کہ ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی مالکان کو چینل یا اخبار بند کرکے بھاگنے دیں گے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ نے میڈیا ہاوسز کے مالکان نے اسی انڈسٹری سے کما کر جو ایمپائرز کھڑی کی ہیں بحران سے نکلنے کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی اور جبری برطرفیوں کو روکنے کے لیے انہیں بیچا جائے وفد میں جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے کنونیر کرامت علی، رکن فہیم صدیقی، پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے دو گروپس کے صدور اشرف خان، حسن عباس، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران شامل تھے جبکہ احتجاجی دھرنے سے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابوالحسن، کے یو جے کے جنرل سیکریٹری احمد خان ملک، کے یو جے کے سابق صدر خورشید تنویر، ایپنک کے دونوں گروپس کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبیداللہ، شکیل یامین کانگا، دی نیوز ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر دارا، جاوید پریس ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری رانا یوسف اور ڈاک ورکرز پورٹ قاسم سی بی اے کے جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ ودیگر نے خطاب کیا..۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں