اے سی جے کے انتخابات، یونٹی پینل فاتح ۔۔

کراچی پریس کلب میں منعقدہ ایسوسی ایشن آف کیمرہ مین جرنلسٹس,اے سی جے کے سالانہ انتخابات برائے سال2020 میں الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق ”یونیٹی پینل“ نے تمام نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کی ہے،سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 7 مارچ بروز ہفتہ بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، جس میں ”یونیٹی پینل“ اور ”گرین پینل“ کے امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا،ایسوسی ایشن کے ممبران نے بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہا ئی استعمال کیا،چیئرمین الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کر دہ نتائج کے مطابق یونیٹی پینل کے صدر کے امیدوار کاشف کے ٹی 218 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ گرین پینل کے سید عارف علی نے 139ووٹ حاصل کئے،یونیٹی پینل کے نائب صدر کے امیدوار شکیل خان 235ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ گرین پینل کے ہادی بخش سانگی نے 118ووٹ حاصل کئے،سیکرٹر ی کی نشست کیلئے یونیٹی پینل کے امیدوار فرحان الیاس 222 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ گرین پینل کے محمد عتیق نے 133ووٹ حا صل کئے،خزانچی کے عہدے پر یونیٹی پینل کے عدنان علی نے 194 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ گرین پینل کے سید قیصر عباس نے 157ووٹ حاصل کیئے۔جوائنٹ سیکر ٹری کے عہدے پر یونیٹی پینل کے شہزاد میمن 211 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ گرین پینل کے سید راشد عشرت 135ووٹ حاصل کر سکے۔۔اسی طرح یونیٹی پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستوں پر بھی کلین سوئپ کیا ہے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق یونیٹی پینل کے گورننگ باڈی کے امیدواروں میں فہیم رضا نے 228 ووٹ، فراز احمد 223 ووٹ، نہال رضا 222 ووٹ، عام ظفر 203 ووٹ، صدیق سانگھڑ نے 177 ووٹ، عاطف قریشی 233 ووٹ جبکہ عمران خان نے 218ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔جبکہ گرین پینل کی جانب سے گورننگ باڈی کے امیدواروں، اظہر عباس 166. بلاول علی 128. ذیشان مرغوب 142. سید دانیال 141. عمران رحمان 147. محمد یوسف 107 اور وسیم عابد مغل 120 ووٹ حاصل کر سکے۔واضح رہے کہ کراچی پریس کلب میں منعقد ایسوسی ایشن آف کیمرہ مین جرنلسٹس کے کے انتخابات برائے سال 2020 ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد پہلے انتخابات ہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں