acj ke election

اے سی جے کے الیکشن، یونٹی پینل فاتح۔۔

ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے الیکشن کے لیے قائم الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نصیر احمد و ممبران نے یونٹی پینل کی بلا مقابلہ جیت کا اعلان کر دیا ، اے سی جے کےالیکشن برائے 22-2021 میں یونٹی گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ،ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات برائے 22-2021 کے لیے کاغذات نامزدگی کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد درج ذیل امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ، محمدصدیق سنگھار (صدر)،شکیل خان (نائب صدر)،فرحان الیاس (جنرل سیکریٹری)،رمیز وہرہ (جوائنٹ سیکرٹری)،عدنان علی (خزانچی)،مجلس عاملہ میں محمد عاطف قریشی،طالب حیدر ملک،محمد اجمل شاہ،فہد شہزاد،گلفام شیخ،جنید حسن اور شاکرحسین منتخب ہوئے۔۔اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین و دیگر ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نومنتخب صدر صدیق سنگھار نے کہا کہ ہم خدمت کے تسلسل کو قائم رکھیں گے وڈیو جرنلسٹ کو درپیش مسائل  حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ہمارے سابق کیبنیٹ ممبرز نے جو خدمت انجام دی اس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ہماری کوشش ہو گی کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں اور دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ روابط کو ماضی کی طرح  مسلسل  قائم رکھا جائے ہمیں یقین ہے کہ ہماری منتخب ٹیم  کو اے سی جے کے ہر ممبر کا مکمل تعاون حاصل رہے گا،جنرل سیکریٹری فرحان الیاس نے کہا کہ ہم صحافت کی پہلی صف کے سپاہی ہیں ہمارے لوگوں نے اپنے لہو سے صحافت کے پرچم کو بلند رکھا ہے ہم مل جل کر اپنے سوشل نیٹ ورک کو مزید مضبوط کریں گے ،بلامقابلہ کامیابی کی خوشی میں پریس کلب پر مٹھائی تقسیم گئی منتخب امیدواران کو پھولوں کے ہار ڈالے گئے اور اراکین کی جانب سے زبردست انداز میں نو منتخب عہدیداران کا خیر مقدم کیا گیا اس موقع پر سیکریٹری پریس کلب رضوان بھٹی ، معروف سماجی شخصیت و سرپرست اے سی جےسید امتیاز الحق بخاری،  اسلم بھائی ، سوشل رہنما  صالح محمد سنگھار ، سابق صدر پریس کلب امتیاز فاران بھی موجود تھے ۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں