nakafi hein lafazian

اچھے لوگ جلدی چلے جاتے ہیں۔۔

تحریر:  شکیل بازغ

سینکڑوں اینکرز اور میڈیا پرسنز کے دلوں میں۔رہنے والا بول نیوز کا اینکر مرید عباس خالق حقیقی سے جا ملا۔ ایس ایس پی ساوتھ کراچی کے مطابق مرید عباس اور خضر کو بزنس پارٹنر اور دوست عاطف زمان نے رات سوا آٹھ بجے فون کرکے بلایا لین دین کا تنازعہ تھا اور جھگڑا بڑھا تو عاطف زمان نے گولیاں مار کر مرید عباس کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے خوف زدہ ہوکر مرید عباس کا دوسرا ساتھی خضر بھاگنے لگا تو عاطف زمان نے اسے بھی گولیاں مار کر قتل کردیا۔ بعد ازاں ایس پی ساوتھ کے مطابق عاطف زمان نے اپنے فلیٹ پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیابان بخاری میں کار سوار کی فائرنگ سے مرید عباس قتل ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔ ان  باتوں کی تصدیق مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے اپنے مختصر ویڈیو بیان میں کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے اس نوجوان صحافی کے اندوہناک قتل پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔زندگی کیسی بے یقینی شے ہے۔

میرے ایک اینکرز کے واٹس ایپ گروپ اسکرین آئیکونز کا ممبر مرید عباس میرے آبائی شہر  پپلاں (میانوالی) کا رہائشی اور دیرینہ دوست تھا۔۔وہ بہت  کم گو نفیس گفتگو کرنے والا ہنس مُکھ نوجوان تھا۔ گروپ میں مرید عباس کے قتل کی خبر شیئر ہوئی تو گروپ کے دوسو پندرہ اینکرز کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ وہ سب کا دوست تھا۔ اور سب کو آہوں سسکیوں میں چھوڑ گیا۔

میں بیس دن پہلے آبائی گاؤں پیپلاں گیا تو امی نے کہا کہ یہ سامنے والا گھر تمہارے دوست مرید عباس کا ہے، اس نے اپنے بھائیوں کو سیٹل کیا اور اینکر سے شادی کرلی،اپنا کاروبار کرتا ہے تمہاری طرح میڈیا میں ہے تم بھی اس کی طرح کوئی اچھا سا کاروبار کرو۔۔ میں نے کہا امی وہ ان کچے گھروں سے اُٹھ کر اتنی دور کراچی گیا ہے۔ محنت کی اسے اللہ نے اجر تو دینا تھا۔ میں اینکرز کی ٹریننگ کی اکیڈمی چلارہا ہوں یہی کام مجھے آتا ہے۔ دیگر کاروبار کرنا مضبوط اعصاب والوں کا کام ہے۔مرید عباس سے جب آخری بار بات ہوئی تھی تو بھی سرائیکی میں ہی گفتگو ہوئی تھی۔ افسوس ایک ہی گروپ میں رہتے ہوئے سالوں تک ملاقات نہ ہوسکی۔ اسکا وعدہ تھا لاہور آکر ملے گا۔ آنے سے پہلے ہی چلا گیا۔

جانے اچھے لوگ کیوں دنیا سے جلدی چلے جاتے ہیں۔اللہ مرید عباس کے تمام صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرمائے جنت میں خاص مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے آمین۔(شکیل بازغ)

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں