بول نیوز میں انتظامی سطح پر اچانک بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر صحافی برادری میں بدھ کے روز بول نیوز کی فروخت کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں۔ پپو نے بدھ کی رات رابطہ کرنے پر بتایا کہ بول نیوزکے فروخت کی خبریں فی الحال افواہ سے زیادہ کچھ نہیں، اس حوالے سے جیسے ہی کوئی سن گن ملے گی تو اپنے چاہنے والوں کو ضرور آگاہ کریں گے۔ پپو کے مطابق بول نیوز میں مینجمنٹ کی سطح پر اچانک بڑی تبدیلی رونما ہونے جارہی ہے، بول نیوز کے بڑوں کی جانب سے اچانک ایک نئے سی ای او /سی او او کا انتخاب کرلیاگیا ہے۔ موصوف کا تعلق ملک کی ایک سیاسی جماعت سے رہا ہے اور وہ ایم این اے بھی رہ چکے ہیں۔ ہنگامی طور پر اُنہیں ادارے کا تفصیلی وزٹ بھی کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلد وہ اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔ جس کے بعد ادارے مِیں بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی۔دوسری جانب مینجمنٹ کی کور ٹیم کا انتہائی اہم حصہ سمجھے جانے والے ممبران ادارے کے “بڑوں” کی حالیہ پالیسی سے ناخوش نظر آرہے ہیں جس کے باعث چند ایک کی عنقریب ہجرت متوقع ہے۔ جس کی تفصیلات جلد بتائی جائیں گی۔قبل ازیں بول کے معروف اینکرپرسن سمیع ابراہیم نے سہ پہر کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ۔۔بول نیوزمیں کام کرنے کا تجربہ زبردست رہا، گزشتہ چھ سال میں بڑے اتارچڑھاؤ دیکھے، لیکن سلام ہے بول کے کارکنوں اور مالکان کو جنہوں نے ہر مشکل کا بہادری سے مقابلہ کیا اور چینل نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے، سفر جاری ہے، دیکھتے ہیں وقت کا ظالم پنجہ اب کیا چیلنج لے کر آتا ہے۔ سمیع ابراہیم کے اس ٹوئیٹ کے بعد اس افواہ میں مزید شدت آگئی کہ بول فروخت ہوگیا اور سمیع ابراہیم نے بھی بول نیوز چھوڑ دیا۔ لیکن دو گھنٹے بعد ہی سمیع ابراہیم نے ایک اور ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ۔۔ جتنی مرضی افواہیں پھیلاتے رہو، انشااللہ بول ایک چٹان کی مانند کھڑا رہے گا، ہم پاکستان اور عوام کی آواز ہیں، پاکستان کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔ دریں کراچی کے سینئر صحافی اور پی ایف یوجے کے عہدیدار شاہد غزالی نے دعویٰ کیا ہے کہ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بول ٹی وی بھی ایک معروف ٹرانسپورٹ کمپنی کو فروخت کیا جارہا ہے۔ ۔بول ٹی وی اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے درمیان 8 ارب روپے میں معاملات طے پاگئے ہیں ۔ ذراائع بتایا کہ فروخت کا باقاعدہ اعلان ایک سے دو روز میں کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق بول ٹی وی کافی عرصے سے خسارے میں جارہا ہے اور ملازمین کوکئی ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہورہی تھی ۔ بول انتظامیہ ملازمین میں بے چینی کے خدشے کے پیش نظر ادارے کی فروخت کو فوری طور پر منظر عام پر نہیں لانا چاہتی ۔ تاہم ذراائع کا کہنا ہے کہ پیر کی شب ہی بول ٹی وی أانتظامیہ اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے درمیان فائنل معاملات طے پا گئے ہیں۔
اچانک بڑی تبدیلیاں، فروخت کی افواہیں یا حقیقت؟؟
Facebook Comments