محکمہ اطلاعات سندھ میں سیکریٹری اطلاعات عمران عطا سومرو کی زیر صدارت صوبائی ایکریڈیٹیشن کارڈز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صحافی 30 مارچ تک ایکریڈیٹیشن کارڈ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جب کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں سرکاری ملازمین کو کارڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے کارڈ کے ڈیزائن کی تبدیلی اور جعل سازی کو روکنے کے لیے کارڈ پر بارکوڈ بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سرکاری صحافی اداروں کی درخواستوں پر کیس ٹو کیس فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پریس انفارمیشن جہانگیر خان ابڑو، ڈائریکٹر میرپورخاص سوائی خان چھلگری، ڈائریکٹر شہید بے نظیر آباد شفیق حسین میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ درشن لعل، ڈپٹی ڈائریکٹر حیدرآباد ذوالفقار شیخ، کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری رضوان بھٹی، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدرریاض ساگر، صدر کے یو جے حسن عباس، صدر پاکستان پریس فوٹو گرافرز محمد جمیل نے شرکت کی۔
