کراچی پریس کلب کی کوششوں سے تمام صحافیوں کے لئے ایکریڈیشن کارڈ کا حصول ممکن ہوگیا۔کراچی پریس کلب کے صدر صدر سعید سربازی نے سیکرٹری اطلاعات سندھ عمران عطاسومرو سے ملاقات میں سب ایڈیٹرز،کاپی ایڈیٹرز ، نیوز پروڈیوسرز اوراسائنمنٹ ایڈیٹرز سمیت بعض دیگر صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ کے عدم اجراء کے بارے میں طے کی گئی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ، سیکرٹری اطلاعات نے صدر کویقین دھانی کرائی کہ یہ محض گمراہ کن پروپیگنڈہ ہے ایساکوئی فیصلہ نہیں کیاگیااور صحافتی اصطلاح میں شامل تمام صحافیوں کو بلاتفریق کارڈز جاری کیئے جائیں گے، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے کہاہے کہ کسی بھی صحافی کے خلاف کسی بھی سطح پرناانصافی نہیں ہوگی ایکریڈیشن کارڈ تمام عامل صحافیوں کا حق ہے جس سے کوئی بھی صحافی محروم نہیں رہے گا انہوں نے سیکرٹری اطلاعات سندھ سے فوری نوٹس لینے اور معاملے کو فوری حل کرنے پر شکریہ اداکیا۔۔

ایکریڈیشن کارڈ ہر صحافی کا حق ہے، سعید سربازی۔۔
Facebook Comments