سندھ انفارمیشن کی ایکریڈیشن کارڈ کمیٹی نے سال دوہزار اٹھارہ کی پالیسی کے مطابق کارڈ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے ۔ کارڈ کمیٹی کا اجلاس منگل کو سیکریٹری اطلاعات عمران عطا سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر انفارمیشن زینت جہاں ، کے یو جے دستور کے نائب صدر شمس کیریو ، مقصود یوسفی، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران ، سالک مجید ، قاضی آصف ، کے یو جے کے صدر احمد ملک ، طاہر حسن خان، ایوب شیخ اور رفعت سعید دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کاپی ایڈیٹر کے کارڈ بنانے کا معاملہ تفصیلی طور پر ڈسکس کیا ۔اور فیصلہ کیا گیا کہ سال دوہزار اٹھارہ کی پالیسی کے مطابق تمام صحافیوں بشمول کاپی ایڈیٹر ، اسائمنٹ ایڈیٹر ، سب ایڈیٹر ز اور نیوز ایڈیٹر ز کے کارڈ بنائے جائیں گے ۔ کے یو جے دستور کے نائب صدر سمش کیریو اور پر یس کلب کے صدر امتیاز فاران نے اس مسئلہ کے حل پر سیکریٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر انفارمیشن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اجلاس کے منٹس آئندہ تین دن میں بنا کر تمام کمیٹی ممبران کی منظوری کے بعد جاری کئے جائیں گے ۔ جس کے بعد کارڈ بنانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا
سندھ کے تمام صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ دینے کا اعلان
Facebook Comments