حیدرآباد کے سینیئر صحافی بیورو چیف ابتک ساجد حسین آرائیں کو وائس چانسلر لمز اور حامیوں کیجانب سے قتل کرنے کی دھمکیاں، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایل پی جی سلینڈر دھماکے میں 26 اموات پر لمز کے زیرانتظام چلنے والے شعبہ برنس میں علاج ومعالجے کی سہولیات نہ ہونے کی بیورو چیف ابتک نے نشاندہی کی جس کی نہ صرف چینل پر رپورٹ نشر ہوئی بلکہ سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھایا اور صوبائی وزیرصحت نے حیدرآباد کے ایک ایم پی اے کیجانب سے ابتک کی بھیجی گئی رپورٹ پر وی سی لمز سے باز پرس کی جس پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور بیورو چیف ابتک کو خود اور اپنے حامیوں کیجانب دھمکی آمیز کالیں کروائیں جس کی مختلف سیاسی جماعتوں اور کاروباری تنظیموں نے بھی بھرپور مذمت کی صحافتی تنظیموں نے بھی وی سی لمز کے رویے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر برائے جامعات اور وزیرداخلہ سندھ آئی جی سندھ پولیس سے نوٹس لیکر صحافی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔